ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کی وجہ سے بجرنگ دل پرفیس بک نے پابندی نہیں لگائی:اسدالدین اویسی

اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کی وجہ سے بجرنگ دل پرفیس بک نے پابندی نہیں لگائی:اسدالدین اویسی

Mon, 14 Dec 2020 20:43:20    S.O. News Service

نئی دہلی،14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کونشانہ بنایا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ فیس بک بی جے پی کو خوش رکھنے کے لیے اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشددکوفروغ دیتا ہے۔

اویسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ بجرنگ دل اور 2 دیگر گروپوں پر فیس بک پر صرف اس لیے پابندی نہیں عائدکی گئی کہ وہ (فیس بک) بی جے پی رہنماؤں کو ناراض نہیں کرناچاہتے تھے۔ فیس بک کو بھی خوف تھاکہ اس کے ملازمین اور دفاتر پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ بی جے پی کوخوش رکھنے کی قیمت یہ تھی کہ ایف بی اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشددکو بڑھایاکرتاتھا۔اپنے اگلے ٹویٹ میں اویسی نے کہاہے کہ فیس بک کی عدم فعالیت نے بہت سے لوگوں کو خطرہ میں ڈال دیاہے۔اسے ہندوستانیوں کی حفاظت اور اپنی سرمایہ کاری / ملازمین کے تحفظ کے درمیان انتخاب کرنے پرمجبورکیاگیا۔کیا سوشل میڈیا کارپوریشنوں کوقابو میں رکھنے کے لیے تشدداورحکومت کی ناراضگی کے خوف کااستعمال کیاگیاہے؟ کیا یہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ہے؟


Share: